ہفتہ, جنوری 17, 2026
پاکستانپاکستان کا عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین و کشمیر کے پرامن...

پاکستان کا عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین و کشمیر کے پرامن حل کا مطالبہ

پاکستان نے عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین و کشمیر کے پرامن حل کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے تنازعات سے بچائو اور حل پر ہونے والے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے آج تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا کوئی حتمی حل نہیں نکالا جا سکا۔

انہوں نے تمام تنازعات کا سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے، عالمی قوانین کے مطابق انہیں حل کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات کا حل اقوام متحدہ چارٹر کا بھی امتحان ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!