پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے کیخلاف درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فائر وال تنصیب بارے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔
پشاور ہائیکورٹ سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا فلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد آپلوڈنگ کو بلاک کرنے کیلئے دائر وال تنصیب کیا جارہا ہے۔
حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نے سوشل میڈیا سے متعلق دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنانے کیلئے مہلت مانگ لی۔
عدالت نے پی ٹی اے کو نوٹس جاری اور فائر وال تنصیب بارے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 11فروری تک ملتوی کردی۔




