سرگودھا میں شدید دھند کے باعث منی ٹرک خشک نہر میں گرنے سے 14 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سرگودھا کے نواح میں منی ٹرک گلا پور بنگلہ نہر میں جا گرا، نہر خشک ہونے کے باعث حادثے میں 6 بچوں، 5خواتین اور 3مرد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے نعشوں و زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق منی ٹرک میں سوار افراد جنازے میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔




