ہفتہ, جنوری 17, 2026
No menu items!
No menu items!
تازہ ترینسنکیانگ کی ریلوے بندرگاہ  پر چین یورپ مال بردار ٹرینوں کی ریکارڈ...

سنکیانگ کی ریلوے بندرگاہ  پر چین یورپ مال بردار ٹرینوں کی ریکارڈ آمدورفت

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقےمیں واقع آلاشانکو جسے الاتاؤ پاس بھی کہا جاتا ہے ایک اہم ریلوے بندرگاہ ہے۔ سال 2025 میں یہاں سے چین یورپ (وسطی ایشیا) مال بردار ٹرینوں کی ریکارڈ تعداد گزری جو عالمی سپلائی چین کو مستحکم رکھنے میں اس راہداری کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

مقامی کسٹمز حکام کے مطابق گزشتہ سال مجموعی طور پر 8165 مال بردار ٹرینیں اس بندرگاہ سے گزریں جو سال 2024 کے مقابلے میں 6.3 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژانگ بن، اسٹاف ممبر، آلاشانکو اسٹیشن، چائنہ ریلوے ارمچی گروپ کمپنی

"مال بردار ٹرینوں کی تعداد میں تیز رفتار اضافہ مختلف محکموں کے باہمی تعاون اور آپریشنل طریقۂ کار میں مسلسل بہتری کا نتیجہ ہے۔روزانہ چلنے والی ٹرینوں کی اوسط تعداد 22 سے زائد رہی ہے۔ نئے سال میں ہم نقل و حمل کی مزید صلاحیت کو بروئے کار لاتے رہیں گے تاکہ ’اسٹیل اونٹ قافلہ‘(چین یورپ مال بردار ریل نیٹ ورک) زیادہ مستحکم اور تیز رفتاری سے رواں دواں رہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): زو چنگ چنگ، افسر، آلاشانکو کسٹمز

"سال 2025 میں اس بندرگاہ نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جب ایک ہی دن میں 30 ٹرینوں کی کلیئرنس کی گئی جبکہ مجموعی کسٹمز کلیئرنس کا وقت سال 2024 کے مقابلے میں 18.4 فیصد کم ہو گیا۔”

کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق  آلاشانکو سے گزرنے والی مال بردار سروسز اب 128 روٹس پر مشتمل ہیں جو چین کو جرمنی اور پولینڈ سمیت 21 ممالک سے جوڑتی ہیں۔ ان ٹرینوں کے ذریعے گاڑیوں کے پرزہ جات، الیکٹرانک مصنوعات اور روزمرہ استعمال کی اشیاء منتقل کی جاتی ہیں۔

قازقستان کی سرحد کے نزدیک واقع آلاشانکو بندرگاہ چین کو وسطی ایشیا اور یورپ سے جوڑنے والی نقل و حمل کی ایک اہم راہداری ہے۔ سال 2011 میں چین یورپ مال بردار ٹرین سروس کے آغاز نے چین کے شمال مغربی سرحدی علاقے کو ملک کی اقتصادی کھلے پن کی کوششوں کے لئے ایک محاذ میں تبدیل کر دیا۔

ارمچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

سال 2025 میں آلاشانکو بندرگاہ سے ریکارڈ مال بردار ٹرینیں گزریں

چین یورپ مال بردار ٹرینوں نے عالمی سپلائی چین کو مستحکم بنایا

پچھلے سال 8165 مال بردار ٹرینیں اس بندرگاہ سے گزری تھیں

یہ تعداد سال 2024 کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ تھی

روزانہ چلنے والی ٹرینوں کی اوسط تعداد 22 سے زائد رہی

چین یورپ مال بردار ریل نیٹ ورک اب زیادہ مستحکم اور تیز رفتار ہے

ایک دن میں 30 ٹرینیں کلیئر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم

کسٹمز کلیئرنس کا وقت 18.4 فیصد کم کر دیا گیا

مال بردار روٹس کی تعداد اب 128 تک پہنچ گئی ہے

مال بردار ٹرینیں چین کو جرمنی اور پولینڈ سمیت 21 ممالک سے جوڑتی ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!