جمعہ, جنوری 16, 2026
انٹرنیشنلجنوبی کوریا کے سابق صدر یون کو گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے ...

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون کو گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے پر 5 سال قید کی سزا

سیئول (شِنہوا) جنوبی کوریا کے سابق معزول صدر یون سوک یول کو گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات پر 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی جس کے براہ راست مناظر جمعہ کو نشر کئے گئے۔

سیئول سنٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ کا فوجداری ڈویژن، جو یون کے انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کے مقدمے کی سماعت کر رہا تھا، نے یہ سزا اس بنیاد پر سنائی کہ انہوں نے صدارتی سکیورٹی سروس کا غلط استعمال کرتے ہوئے جنوری 2025 میں انسداد بدعنوانی ادارے کو عدالتی وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد سے روکا۔

اعلیٰ عہدیداروں سے متعلق کرپشن انویسٹی گیشن آفس (سی آئی او) کی یون کو گرفتار کرنے کی کوشش اس وقت ناکام ہو گئی تھی جب صدارتی سکیورٹی سروس نے انسانی ڈھال بنا کر اور بسوں کے ذریعے ناکہ بندی کر کے تفتیش کاروں کو صدارتی رہائش گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یون نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی قانونی تعمیل کو روک کر اور شواہد مٹانے کی کوشش کر کے صدارتی سکیورٹی سروس کو اپنی ذاتی حفاظت اور مفادات کے لئے استعمال کیا۔ عدالت نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ جرم کی سنگین نوعیت کے باوجود انہوں نے مسلسل غیر تسلی بخش بہانے پیش کئے اور کوئی پشیمانی ظاہر نہیں کی۔

عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ یون کے جرم سے قانون کی حکمرانی کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کے لئے سخت سزا ضروری تھی تاہم یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ وہ پہلی بار مجرم قرار پائے ہیں اور ان کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے جسے ایک رعایتی پہلو کے طور پر مدنظر رکھا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!