جمعہ, جنوری 16, 2026
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکانڈونیشیا اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے لئے...

انڈونیشیا اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے لئے ادارہ قائم

بیکاسی (شِنہوا) انڈونیشیا کی پریذیڈنٹ یونیورسٹی میں قائم انڈونیشیا-چین شراکت داری ادارے (آئی سی پی آئی) کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا گیا جو تحقیق، تعلیم، صنعت اور عوامی تعلقات کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کا ایک نیا قدم ہے۔

انڈونیشیا کی نائب وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی سٹیلا کرسٹی نے تقریب سے ویڈیو خطاب کے دوران کہا کہ چین اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دونوں ممالک کا تعاون ایک غیر معمولی سطح تک پہنچ چکا ہے۔

چین میں انڈونیشیا کے سفیر جوہری ارتمانگون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گولڈن انڈونیشیا 2045 وژن اور چین کا جدیدیت کی جانب سفر عملی حکمت عملیوں اور ٹھوس تعاون کے ذریعے حقیقت بنتا جا رہا ہے۔

جوہری نے مزید کہا کہ اسی تناظر میں آئی سی پی آئی ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

پریذیڈنٹ یونیورسٹی کے مطابق آئی سی پی آئی تین منسلک مراکز کے ذریعے کام کرتا ہے جس میں صنعت اور ہنر کی ترقی کا مرکز ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو مرکز اور چین کے مطالعے کا مرکز شامل ہیں۔ اس کا مقصد انڈونیشیا اور چین کے درمیان معیشت، تجارت، تعلیم اور سماجی و ثقافتی تبادلے کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کے عوام کے لئے حقیقی فائدے فراہم کرنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!