جمعہ, جنوری 16, 2026
تازہ ترینپنجاب حکومت کا خواتین کیلئے سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ منعقدکرانے کا...

پنجاب حکومت کا خواتین کیلئے سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ منعقدکرانے کا اعلان

پنجاب حکومت نے صوبے میں خواتین کیلئے سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ منعقد کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق پنک گیمز کا انعقاد آئندہ ماہ ہوگا جبکہ 7 فروری کو پنجاب سٹیڈیم میں بسنت میلہ سجے گا۔

لاہور میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں پنجاب کے بڑے ایونٹس کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔

فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ 11سے 15فروری تک کھیلتا پنجاب پنک گیمز کا انعقاد ہوگا۔

7فروری کو پنجاب سٹیڈیم میں بسنت کا تہوار بھرپور انداز میں منایا جائیگا، بسنت فیسٹیول میں میوزیکل نائٹ اور فائر ورکس کا اہتمام کیا جائیگا، پنجاب سٹیڈیم میں 50سے زائد رنگا رنگ سٹالز لگائے جائیں گے اور فیملیز کیلئے خصوصی انتظامات ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں 20مختلف کھیلوں کو شامل کیا جائیگا جس میں تین ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنائی جائیگی۔

انکا کہنا تھا کہ 21سال سے کم عمر لڑکیوں کے مابین انٹر ڈویژن مقابلے کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!