جمعہ, جنوری 16, 2026
تازہ ترینچین نئی توانائی گاڑیوں کی استعمال شدہ پاور بیٹریوں کی ری سائیکلنگ...

چین نئی توانائی گاڑیوں کی استعمال شدہ پاور بیٹریوں کی ری سائیکلنگ کے انتظام کو مضبوط کرے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای وی) کی پاور بیٹریوں کی ری سائیکلنگ اور ان کے جامع استعمال کے انتظام کو مزید مضبوط بنائے گا۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) اور 5 دیگر محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کئے گئے عبوری اقدامات کے تحت این ای وی کی ہر پاور بیٹری کو ایک ڈیجیٹل شناخت دی جائے گی۔ یہ اقدامات یکم اپریل 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین کی این ای وی صنعت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ 2025 میں این ای وی کی پیداوار اور فروخت دونوں ایک کروڑ 60 لاکھ یونٹس سے تجاوز کر گئی ہیں جو ملکی سطح پر نئی گاڑیوں کی مجموعی فروخت کا نصف سے زیادہ حصہ بنتا ہے۔

ایم آئی آئی ٹی کے مطابق این ای وی گاڑیوں کی پہلی پاور بیٹریاں صلاحیت میں کمی کے باعث اپنی سروس کی مدت کے اختتام کو پہنچ رہی ہیں، جس کے نتیجے میں پرانی ہونے والی بیٹریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ضابطہ بروقت ہے کیونکہ چین بڑے پیمانے پر بیٹریوں کی ریٹائرمنٹ کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے اور اندازہ ہے کہ 2030 تک استعمال شدہ بیٹریوں کی پیداوار 10 لاکھ ٹن سے تجاوز کر جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!