جمعہ, جنوری 16, 2026
پاکستانکسٹمز حکام کی کارروائی، 1 کروڑ 37 لاکھ روپے مالیت کی سمگلڈ...

کسٹمز حکام کی کارروائی، 1 کروڑ 37 لاکھ روپے مالیت کی سمگلڈ اشیاء برآمد

کسٹمز حکام نے کراچی میں کارروائی کے دوران 1کروڑ 37لاکھ روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء برآمد کرلیں۔

ترجمان کے مطابق خفیہ معلومات پر جمعرات و جمعہ کی درمیانی شب جوڑیا بازار چھالیہ گلی کے گوداموں پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی اس دوران 82لاکھ مالیت کے 41غیر ملکی سگریٹس کے کاٹنز، 39لاکھ مالیت کی 3ہزار 72 کلوگرام سپاری اور 16لاکھ روپے مالیت کے 16کاٹن انڈین گٹکا برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق برآمد سمگل شدہ اشیاء کسٹمز گودام منتقل کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!