جمعہ, جنوری 16, 2026
انٹرنیشنلوینزویلا امریکہ کے ساتھ سفارت کاری سے خوفزدہ نہیں، قائم مقام صدر

وینزویلا امریکہ کے ساتھ سفارت کاری سے خوفزدہ نہیں، قائم مقام صدر

کراکس (شِنہوا) وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امریکہ کے ساتھ سفارتی  روابط قائم  کرنے پر خوفزدہ نہیں۔ ان کا یہ بیان امریکہ کے وینزویلا پر حملے اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر لے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

انہوں نے قوم سے سالانہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سفارت کاری سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے واشنگٹن کے لاطینی امریکہ میں مداخلت کے تاریخی ریکارڈ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی مکالمے کے ذریعے سفارت کاری کے ذریعے اس کا مقابلہ کرنے سے خوفزدہ نہیں کیونکہ یہی مناسب طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت  ایک نئی پالیسی بنا رہی ہے۔ انہوں نے وینزویلا میں موجود سفارتی حلقوں سے کہا کہ وہ اپنی حکومتوں کو حقیقی صورتحال سے آگاہ کریں۔

انہوں نے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے ملک کے اندر اتحاد کا مطالبہ کیا۔

روڈریگیز نے مزید کہا کہ اگر وہ بطور قائم مقام صدر امریکہ کا سفر کریں گی تو ’’میں یہ سفر سراٹھا کر چلتے ہوئے کروں گی، رینگتے ہوئے نہیں۔‘‘

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!