جمعرات, جنوری 15, 2026
انٹرنیشنلچین کا بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کے متعلق سلامتی کونسل کی...

چین کا بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کے غلط استعمال پر افسوس کا اظہار

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی غلط تشریح یا ان کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے اور یمن کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔

بدھ کے روز سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی جس کے تحت بحیرہ احمر میں حوثی حملوں سے متعلق ماہانہ رپورٹنگ کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ مجوزہ قرارداد کے حق میں 13 ووٹ آئے۔ چین اور روس نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب سن لی نے کہا کہ بحیرہ احمر میں تجارتی اور مال بردار جہازوں پر حملوں کے بارے میں سیکرٹری جنرل کی سلامتی کونسل کو رپورٹ پیش کرنے کی بنیاد سلامتی کونسل کی قرارداد 2722 ہے، جو جنوری 2024 میں منظور کی گئی تھی۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس قرارداد کی منظوری کے بعد بعض ممالک نے یمن کے خلاف فوجی کارروائیاں کیں جن سے یمن کے امن عمل کو شدید نقصان پہنچا اور بحیرہ احمر میں سلامتی کے خطرات میں اضافہ ہوا۔

سن لی نے ووٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی غلط تشریح یا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے، اقوام متحدہ کے چارٹر پر سختی سے عمل کیا جانا چاہیے اور یمن کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!