اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹدنیا کا سب سے بڑا انڈور سکی ریزورٹ شنگھائی میں کھول دیا...

دنیا کا سب سے بڑا انڈور سکی ریزورٹ شنگھائی میں کھول دیا گیا

شنگھائی:ایل پلس سنوانڈورسکینگ تھیم کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑاانڈور سکی ریزورٹ چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں کھول دیا گیا ہے۔

کھیل اور تفریحی سہولیات  سے آراستہ یہ ریزورٹ  شنگھائی کے  پائلٹ فری ٹریڈ زون کے لِن گانگ اسپیشل ایریا کے ثقافتی اور سیاحتی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ ریزورٹ تقریبا  3لاکھ 50ہزارمربع میٹر پر پھیلا ہواہے۔

اس کا انڈور آئس اینڈ سنو تھیم پارک 98ہزار828 اعشاریہ سات مربع میٹر سے زیادہ پر محیط ہے  جس سے یہ دنیا کی سب سے بڑی انڈور سکی سہولت بن گئی ہے۔اس پارک میں تقریبا 60 میٹر کی عمودی  سلوپ انڈور بنائی گئی ہے جس  میں تقریباً 1 ہزار200 میٹر کی تین اسکی سلوپ  ہیں اس کے علاوہ  برف کا کھیل کود  کا تفریحی ایریا بھی موجود ہے۔

انڈور سکی پارک کے علاوہ، ریزورٹ میں ایک واٹر پارک بھی ہے، جہاں ان ڈور اور آوٹ ڈور20  سرگرمیوں کی سہولت موجود ہے۔

شنگھائی  ایل پلس سنوانڈور  سکینگ تھیم  ریزورٹ کے لیے 8 اگست سے پری سیل ٹکٹنگ شروع کی گئی تھی اور گزشتہ روز تک مجموعی طور پر 1لاکھ سے زیادہ ٹکٹ فروخت  ہوچکے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!