جمعرات, جنوری 15, 2026
تازہ ترینچین کے صوبے جیانگسو نے جدید معیشت کو فروغ دینے کے...

چین کے صوبے جیانگسو نے جدید معیشت کو فروغ دینے کے لئے مصنوی ذہانت کا منصوبہ متعارف کرا دیا

نانجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگسو  کی صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ جیانگسو  نے اپنی معاشی ترقی میں جدید معیشت کو کلیدی محرک بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

جیانگسو کی صوبائی حکومت نے پریس کانفرنس میں ’’جیانگسو صوبہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پلس ایکشن پلان‘‘ متعارف کرایا، جس میں آئندہ چند سالوں کے لئے اہداف کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 2030 تک جیانگسو نئی نسل کے جدید ٹرمینلز اور سمارٹ آلات کو استعمال کرنے کی 90 فیصد شرح حاصل کرے گا جبکہ مصنوعی ذہانت کی صنعت کا حجم 10 کھرب یوآن (تقریباً 142.6 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر جائے گا۔

 قومی ’’اے آئی پلس‘‘ اقدام میں بیان کئے گئے 6 کلیدی اقدامات پر مبنی جیانگسو ایکشن پلان، جو سائنسی و تکنیکی ترقی،صنعتی ترقی، معیاری اشیائے صرف، عوامی فلاح وبہبود، نظم ونسق کی صلاحیت اور عالمی تعاون پر توجہ مرکوز کرتا ہے، ابھرتی ہوئی صنعتوں کے لئے ایک نئی سمت متعارف کراتا ہے۔ اس میں نئے سمارٹ کاروباری ماڈلز کو فروغ دینا،’’اے آئی+ اوپی سی (ایک فرد، ایک کمپنی)، اختراعی اور کاروباری ماڈل کی حمایت کرنا اور انسان نما ربوٹس، کم بلندی والی معیشت، سمارٹ ڈرائیونگ، حیاتیاتی طب اور نئی توانائی جیسی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں مثبت طور پر حصہ لینا شامل ہے۔

صنعتوں کو مصنوعی ذہانت سے لیس کرنے اور پیداوار، زراعت اور خدمات کے شعبوں کی سمارٹ منتقلی کو تیز کرنے کے ساتھ جیانگسو تعلیم، روزگار، طبی دیکھ بھال، معمر افراد کی نگہداشت، نقل وحمل اور کمیونٹی خدمات سمیت عوامی خدمات کے تمام شعبوں میں مصنوعی ذہانت کو شامل کرے گا۔ مصنوعی ذہانت کی مدد پر بنی درست طب اور ایل 4 خودکار ڈرائیونگ کی ایپلیکیشن کو پہلے ہی جزوی طور پر نافذ کیا جا چکا ہے جو ڈیجیٹلائزیشن اور ذہانت  کے ذریعے شہریوں کو معیار زندگی اور سہولت میں نمایاں بہتری فراہم کر رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!