جمعرات, جنوری 15, 2026
پاکستانشہریوں کو آسان، شفاف و تیز ترین خدمات فراہمی، وزیراعظم نے اسلام...

شہریوں کو آسان، شفاف و تیز ترین خدمات فراہمی، وزیراعظم نے اسلام آباد میں ‘آسان خدمت’ مرکز کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے شہریوں کو آسان، شفاف و تیز ترین خدمات فراہمی کیلئے ‘پاکستان آسان خدمت’ مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت دیگر شہروں میں بھی مراکز قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

جاری بیان کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم نے آذربائیجان کے اشتراک سے قائم پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے دورے کے دوران باکو میں خدمت مرکز کا دورہ کیا تھا ،اس دوران فیصلہ کیا کہ اس طرز کے ادارے وفاقی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں بھی قائم کریں گے۔

جدید ٹیکنالوجی آذربائیجان کی طرف سے ہمارے لئے تحفہ ہے، غیرمعمولی تعاون پر آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آسان خدمت مرکز سے عوام کو بے پناہ سہولیات اور آسانیاں میسر آئیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان آسان خدمت مرکز کیلئے ماسٹر ٹرینرز نے آذربائیجان سے تربیت حاصل کی ہے، ماسٹر ٹرینرز خدمات کی فراہمی میں اخلاق اور احترام کے جذبے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، آسان خدمت مرکز میں نادرا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سی ڈی اے، سوئی گیس اور دیگر محکموں سے متعلقہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ضروری ہے، آسان خدمت مراکز آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر شہروں میں بھی کھولیں گے۔

واضح رہے کہ مرکز میں نادرا، پولیس، سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر آفس ایف بی آر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور سوئی ناردرن سمیت 60 سے زائد عوامی خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوںگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!