فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کو فٹبال ورلڈ کپ 2026 کیلئے 500ملین سے زیادہ ٹکٹوں کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں، ورلڈکپ کا آغاز 11 جون کو ہوگا جبکہ اسکا فائنل 19جولائی کو کھیلا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیفا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ ٹکٹوں کی درخواست ملنا عالمی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ہے، بیان میں کہا گیا کہ 3 میزبان ممالک کے علاوہ سب سے زیادہ درخواستیں جرمنی، انگلینڈ، برازیل، سپین، پرتگال، ارجنٹائن اور کولمبیا سے موصول ہوئیں۔
عالمی تنظیم کے مطابق سب سے زیادہ درخواستیں 27جون کو میامی میں کولمبیا اور پرتگال کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کیلئے ملیں۔




