جمعرات, جنوری 15, 2026
تازہ ترینچین کے صوبہ ہائی نان میں 2025 کے دوران ماحول دوست بجلی...

چین کے صوبہ ہائی نان میں 2025 کے دوران ماحول دوست بجلی کی تجارت میں نمایاں اضافہ

ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان میں 2025 کے دوران ماحول دوست بجلی اور ماحول دوست سرٹیفکیٹ کی لین دین کا حجم ریکارڈ 14.727 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گیا۔

بجلی کے صوبائی ایکسچینج مرکز کے مطابق یہ اعداد و شمار 2024 میں ہونے والی 1.488 ارب کلوواٹ آور کی تجارت کے مقابلے میں 8.9 گنا اضافہ ظاہر کرتے ہیں جس سے ہائی نان آزاد تجارتی پورٹ کی ماحول دوست اور کم کاربن ترقی کو فروغ ملا ہے۔

اس لین دین کے  نتیجے میں معیاری کوئلے کے استعمال میں تقریباً 58 لاکھ 90 ہزار ٹن کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً ایک کروڑ 46 لاکھ 80 ہزار ٹن کمی کے برابر فائدہ حاصل ہوا ہے۔

ماحول دوست بجلی وہ توانائی ہے جو تقریباً صفر کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کے ساتھ پیدا کی جاتی ہے اور بنیادی طور پر سورج، ہوا یا دیگر قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہوتی ہے۔ گرین سرٹیفکیٹس قابل تجدید توانائی کے استعمال کا واحد ثبوت ہوتے ہیں جن میں سے ہر سرٹیفکیٹ ایک ہزار کلو واٹ آور ماحول دوست بجلی کی نمائندگی کرتا ہے۔

ہوا اور شمسی توانائی کے وافر وسائل سے مالا مال صوبے ہائی نان نے خود کو ایک صاف توانائی کے جزیرے میں تبدیل کرنے کے عمل کو تیز کر دیا ہے اور ماحول دوست بجلی کی تجارت کے نظام کو مزید بہتر بنایا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!