امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس میں جو بھی شامل ہوگا اسکا فیصلہ صدر ٹرمپ خود کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ عالمی استحکام فورس کی مزید معلومات 2 ہفتے میں جاری کی جائیں گی جبکہ غزہ بورڈ آف پیس میں شرکت کے دعوت نامے بدھ کو بھیجے جائیں گے۔
حکام نے مزید بتایا اسرائیل کو یقین نہیں کہ حماس غیر مسلح ہو جائیگا، حماس کے غیر مسلح ہونے کا عمل یقینی بنانے کیلئے اس سے بات چیت کی جائیگی۔




