امریکہ نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے سٹیو وٹکوف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی ایجنڈے کا دوسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حماس فوری طور پر آخری قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کو واپس کرے، امریکا سمجھتا ہے کہ حماس اپنے معاہدے کے مطابق عملدرآمد کریگا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن اور فلسطینی عوام کیلئے غزہ میں اسلحہ ختم کیا جائے۔




