فرانس نے 6فروری کو گرین لینڈ میں اپنا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئیل بارو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو گرین لینڈ کو بلیک میل کرنے سے اور خودمختار ڈینش علاقے پر قبضے کی خواہش سے روکنا چاہئے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ نیٹو کے کسی دوسرے رکن ملک پر حملہ کرنا کسی بھی طرح درست نہیں ہوگا، یہ امریکا کے اپنے مفادات کے بھی خلاف ہے اسلئے اس قسم کی بلیک میلنگ کو ختم ہونا چاہئے۔




