چین کی قومی جمناسٹک ٹیم نے بوداپست بین الاقوامی سرکس فیسٹیول میں سب سے اعلیٰ اعزاز (گرینڈ پری) جیت لیا جو پیر کے روز گالا پرفارمنس کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ یہ تقریب سال 1996 میں شروع ہونے والےاس ایونٹ کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔
چینی گروپ کو اپنی ہوپ ڈائیونگ پرفارمنس پر فیسٹیول کا سب سے بڑا اعزاز ملا، جسے بین الاقوامی جیوری نے تکنیکی مہارت، فنی اظہار اور جدید حرکات کی ترتیب کی وجہ سے سراہا۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): لی چی، صدر، چائنہ نیشنل جمناسٹک ٹیم
"یہ ٹیم کے مجموعی جذبے، پیشکش میں اعلیٰ تکنیکی مہارت اور فنکاروں کی مکمل پیشہ ورانہ صلاحیت تھی جس نے ہمیں ججز کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور دلایا۔ بہت سے ممالک نے انتہائی مسابقتی اور نمائندہ پروگرام بھیجے۔ہماری کامیابی اس مجموعی معیار اور جدید چینی ثقافت اور روایتی تہذیب کی عکاسی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ ہم نے پورے تھیٹر کو واقعی متاثر کیا اور تمام ججز نے ہمیں متفقہ طور پر پذیرائی بخشی”
"ہر دو سال بعد ہونے والے اس فیسٹیول میں تین طلائی ایوارڈز دئیے گئے۔ ارجنٹائن اور امریکہ کے فلائنگ تباریس گروپ نے ہوا میں معلق جھولے پر کرتب بازی میں طلائی ایوارڈ جیتا۔ یوکرین کی فنکارہ کترینہ کورنیوا نے سوئنگ پول کے کرتب پر طلائی انعام جیتا جبکہ کولمبیا اور جاپان سے کے مارٹینیز برادرز نے اِکارین گیمز کے مقابلے میں گولڈ پرائز حاصل کیا۔
چاندی کے انعامات اسرائیل، برطانیہ، روس اور اٹلی کے فنکاروں کو اور کانسی کے انعامات اٹلی، فرانس اور سوئٹزرلینڈ، روس اور کینیڈا کے فنکاروں کو دئیے گئے۔
چاندی کے انعامات اسرائیل، برطانیہ، روس اور اٹلی کے فنکاروں کو دیے گئے۔ کانسی کے انعامات اٹلی، فرانس، سوئٹزرلینڈ، روس اور کینیڈا کے فنکاروں نے حاصل کیے۔
بوداپست انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول دنیا کے باوقار ترین پیشہ ورانہ سرکس مقابلوں میں شمار ہوتا ہے۔
بوداپست سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین کی قومی جمناسٹک ٹیم نے بوداپیسٹ سرکس فیسٹیول میں اعلیٰ اعزاز جیت لیا
سال 1996 میں شروع ہونے والے فیسٹیول کے 30 سال مکمل ہو گئے
چینی ٹیم نے ہوپ ڈائیونگ پرفارمنس سے ججز کو متاثر کیا
تکنیکی مہارت، فن کے اظہار اور جدت بھری حرکات کی ترتیب کو سراہا گیا
لی چی نے ٹیم کی مجموعی قابلیت اور پیشہ ورانہ جذبے پر زور دیا
ارجنٹائن، امریکہ اور یوکرین کے فنکاروں نے بھی طلائی انعامات حاصل کئے
کانسی اور چاندی کے انعامات دیگر ممالک کے فنکاروں کو ملے
فیسٹیول دنیا کے باوقار ترین پیشہ ورانہ سرکس مقابلوں میں شمار ہوتا ہے
چین کی ٹیم نے جدید اور روایتی چینی ثقافت کی عمدہ نمائندگی پیش کی
فنکاروں کی پرفارمنس نے جوری اور حاضرین دونوں کی بھرپورتوجہ حاصل کی




