جمعرات, جنوری 15, 2026
انٹرنیشنلامریکی صدر ایران پر زور دار حملہ چاہتے ہیں، میڈیا

امریکی صدر ایران پر زور دار حملہ چاہتے ہیں، میڈیا

غیر ملکی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر زور دار حملہ ہوسکتا ہے، میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ ایران پر زور دار حملہ چاہتے ہیں اور وہ طویل جنگ کے بجائے مختصر لیکن فیصلہ کن کارروائی چاہتے ہیں، ایران کیخلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاریاں جاری ہیں، امریکا ایران میں 50 اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکا کو ایران کے ممکنہ فوجی اہداف کی فہرست فراہم کر دی گئی جن میں پاسدارن انقلاب کا ہیڈ کوارٹرز بھی شامل ہے، فہرست میں ایرانی فوج کے 23 اڈوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

ادھر امریکا نے مشرقِ وسطی میں اپنے فوجی اڈوں سے بعض اہلکاروں کا بھی انخلا شروع کر دیا ہے کیونکہ ایران نے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائیگا۔

قطر نے بھی تصدیق کی ہے کہ مشرقِ وسطی میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈے العدید ایئربیس سے عملے میں کمی موجودہ علاقائی کشیدگی کے باعث کی جا رہی ہے، ایک مغربی فوجی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ تمام اشارے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ امریکی حملہ جلد ہوسکتا ہے، دو یورپی عہدیداروں کا کہنا تھا امریکی فوجی مداخلت آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر ہو سکتی ہے جبکہ ایک اسرائیلی عہدیدار کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مداخلت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی آرمی چیف نے بھی فوری دفاعی تیاریوں کا حکم دیدیا ہے، شمالی اسرائیل سمیت مختلف علاقوں میں بم شیلٹر کھلنا شروع ہوگئے ہیں، اسرائیل توقع کر رہا ہے امریکا ایران پر حملوں سے قبل وارننگ دیگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!