جمعرات, جنوری 15, 2026
تازہ ترینچین میں 2025 کے دوران گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت نئی بلند...

چین میں 2025 کے دوران گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت نئی بلند سطح تک پہنچ گئی

بیجنگ (شِنہوا) گزشتہ سال چین میں گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت دونوں 3 کروڑ 40 لاکھ یونٹس سے تجاوز کر گئی جو کہ ایک نیا بلند ریکارڈ ہے۔ یہ پیشرفت تعاون کے نئے مواقع فراہم کرنے اور اس شعبے میں عالمی سطح پر  باہمی مفید نظام قائم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز (سی اے اے ایم) کے مطابق گزشتہ سال گاڑیوں کی مجموعی پیداوار 3 کروڑ 45 لاکھ 31 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو 2024 کے مقابلے میں 10.4 فیصد زائد ہے۔ اسی طرح فروخت گزشتہ سال کی نسبت 9.4 فیصد اضافے کے ساتھ 3 کروڑ 44 لاکھ یونٹس رہی۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ چین کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت مسلسل 17 سالوں سے عالمی سطح پر پہلے نمبر پر برقرار ہے۔ گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت مسلسل 3 سال سے 3 کروڑ یونٹس سے اوپر رہی ہے۔

نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای ویز)  کی شرح نمو میں مزید تیزی آئی جن کی پیداوار اور فروخت بالترتیب ایک کروڑ 66 لاکھ 26 ہزار اور ایک کروڑ 64 لاکھ 90 ہزار  یونٹس رہی۔ یہ  گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 29 فیصد اور 28.2 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ سی اے اے ایم نے تصدیق کی کہ اس شعبے میں چین مسلسل 11 سال سے دنیا میں سرفہرست ہے۔

سی اے اے ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چھن شی ہوا نے کہا کہ چین کی آٹو انڈسٹری مضبوط لچک اور توانائی کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس میں متعدد اشاریے نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ یہ 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دور کے کامیاب اختتام کی علامت ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!