جمعرات, جنوری 15, 2026
پاکستانکراچی، 3 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سمگلڈ ممنوعہ...

کراچی، 3 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سمگلڈ ممنوعہ و مضر صحت اشیاء تلف کردیں

پاکستان کسٹمز اور انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے 3ارب 90 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سمگلڈ غیر ملکی شراب، بیئرکینز، ممنوعہ کھلونے، ٹوبیکو مصنوعات، مختلف برانڈز کی سگریٹس، اجینو موتو، نسوار، پان پراگ، شیشہ فلیورز، چھالیہ تلف کردی۔

گڈاپ کے کھلے علاقے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین وانی نے کہا کہ محکمہ کسٹمز کی جانب سے ضبط شدہ ممنوعہ اشیا کی تلفی ایک سال میں یہ تیسری مرتبہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کی جارہی ہے۔

معین وانی نے کہا کہ محکمہ کسٹمز ضبط شدہ قابل استعمال اشیاء کی نیلامی، جبکہ مضر صحت ممنوعہ اشیا تلف کرتا ہے، ضبط شدہ سگریٹس کی تلفی عالمی قوانین و مقامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسٹمز حکام کو دوران آپریشنز شدید مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اس کے باوجود انفورسمنٹ اہلکار جان فشانی کے ساتھ انسداد اسمگلنگ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 5سال سے نوجوان خواتین کسٹمز افسران بھی انسداد اسمگلنگ مہم میں شریک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کسٹمز کے انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے بالخصوص سندھ رینجرز کا بھرپور تعاون رہتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!