جمعرات, جنوری 15, 2026
تازہ ترینبڑے ممالک کو بین الاقوامی قانون کے احترام اور اپنی ذمہ داریوں...

بڑے ممالک کو بین الاقوامی قانون کے احترام اور اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں پہل کرنی چاہیے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ بڑے ممالک کو بین الاقوامی قانون کی بالادستی کا احترام کرنے اور اس کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں پہل کرنی چاہیے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی قانون موجودہ عالمی نظام کا سنگ بنیاد اور بین الاقوامی تنازعات کو حل کرنے کی اہم بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری عالمی شفافیت اور انصاف کے دفاع اور دنیا کو جنگل کے قانون کی طرف واپسی سے روکنے کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!