بیجنگ: چین میں قانونی خدمات کے7لاکھ 54ہزار ادارے اورتقریباً 40 لاکھ پیشہ ور افراد قانونی خدمات کی فراہمی کے لیے کام کررہے ہیں۔
وزارت انصاف کے عہدیدار یانگ شیانگ بن کی جانب سے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ قانونی خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں قانونی فرمز، نوٹری دفاتر، فرانزک تصدیق کرنے والے ادارے، قانونی امداد کی ایجنسیاں، ثالثی تنظیمیں، اور شہریوں پر مشتمل ثالثی کمیٹیاں شامل ہیں۔
وزارت کے مطابق، ملک بھر میں آف لائن عوامی قانونی خدمات کے5لاکھ 90ہزارپلیٹ قائم ہیں 6 لاکھ سے زیادہ دیہات اورکمیونٹیز کے لیے قانونی مشیروں کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
وزارت کے پبلک لیگل سروس ایڈمنسٹریشن بیورو کے ڈائریکٹر یانگ نے بتایا کہ عوامی قانونی خدمات ملکی قانون پر مبنی طرز حکمرانی کا بنیادی حصہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایک جامع عوامی قانونی خدمات کا نظام قائم ہے جس میں شہری اور دیہی علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
