بدھ, جنوری 14, 2026
انٹرنیشنلتھائی لینڈ میں ٹرین تعمیراتی کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک،...

تھائی لینڈ میں ٹرین تعمیراتی کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک، 55 زخمی

بینکاک (شِنہوا) تھائی  لینڈکے شمالی مشرقی صوبے ناکھون راتچاسیما میں مسافر ٹرین ایک  گری ہوئی تعمیراتی کرین کے ساتھ ٹکرا گئی جس  کے باعث کم از کم 22 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح 9 بج کر 5 منٹ پر اس وقت ہوا جب بینکاک سے اوبون راتچاتھانی جانے والی مسافر ٹرین کرین سے ٹکرانے  کے بعد پٹڑی سے اتر گئی اور  اس میں آگ لگ گئی۔ امدادی کارکنوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ٹرین کے ملبے میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لئے کٹائی کے ہائیڈرالک آلات استعمال کئے۔ زخمی مسافروں کو علاج معالجے کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر ٹرانسپورٹ پیپھت راتچاکیت پراکرن نے کہا کہ انہوں نے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے شفاف اور جامع تحقیقات کریں  تاکہ آئندہ حادثات سے بچا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!