بدھ, جنوری 14, 2026
پاکستانتاریخی خیالی انتقام کو ذمہ دار ریاستی طرز عمل کا متبادل بنانا...

تاریخی خیالی انتقام کو ذمہ دار ریاستی طرز عمل کا متبادل بنانا تشویشناک، پاکستان

پاکستان نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی جانب سے تاریخ کا بدلہ لینے سے متعلق بیان پر اظہار تشویش کیا ہے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بھارتی این ایس اے کے بیان سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں، اس نوعیت کی بیان بازی ان چھپے ہوئے نفرت پھیلانے والوں کی جانب سے کوئی حیرت کی بات نہیں جن کیلئے خیالی تاریخی انتقام، ذمہ دارانہ ریاستی طرزِ عمل کا متبادل بن چکا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تاریخی خیالی انتقام کو ذمہ دار ریاستی طرز عمل کا متبادل بنانا تشویشناک ہے، اس طرح کی بیان بازی نفرت پھیلانے والوں کی عکاس ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!