بدھ, جنوری 14, 2026
تازہ ترینجنوبی افریقہ دورہ، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

جنوبی افریقہ دورہ، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ برس کے بعد سیریز 10 فروری سے شروع ہوگی اور اس سلسلے میں جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے جس کے مطابق فاطمہ ثناء کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈز کی قیادت کیلئے برقرار رکھا گیا ہے جبکہ سائرہ جبین اور حمنہ بلال کو پہلی بار سکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عائشہ ظفر، گل فیروزہ، تسمیہ رباب اور نجیہہ علوی کی ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، منیبہ علی، نشرہ سندھو اور عالیہ ریاض دونوں فارمیٹس کا حصہ ہونگی جبکہ ڈیانا بیگ، نجیہہ علوی، صدف شمس اور سیدہ عروب شاہ کو صرف ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، حمنہ بلال، سائرہ جبین، طوبی حسن اور ایمان فاطمہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ ہونگی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے لگائے گئے کیمپ میں پہلے ہی 36ممکنہ کھلاڑی شریک تھیں، منتخب ویمن کرکٹرز سیریز سے قبل یکم سے 6فروری تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں ٹریننگ کیمپ میں شریک ہونگی۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے جو پوچف سٹروم، بینونی اور کمبرلے میں کھیلے جائینگے، ون ڈے سیریز سے قبل کمبرلے میں 50 اوورز کا وارم اپ میچ ہوگا، ون ڈے میچز بلوم فونٹین، سینچورین اور ڈربن میں کھیلے جائینگے، صرف دوسرا ون ڈے میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کوچنگ سٹاف میں مینٹور وہاب ریاض، عمران فرحت، عبد الرحمان اور عبدالمجید شامل ہیں، ٹیم منیجر عائشہ اشعر جبکہ میڈیا منیجر رضا راشد کچلو ہونگے، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 2021کے بعد پہلی بار دو طرفہ سیریز کیلئے جنوبی افریقا کا دورہ کریگی، ویمنز ٹیم نے فروری 2023میں جنوبی افریقا میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی تھی،یہ دورہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026کی تیاریوں کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سکواڈمیںفاطمہ ثناء (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ایمان فاطمہ،گل فیروزہ(وکٹ کیپر)، حمنہ بلال، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرح سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، سدرہ امین، تسمیہ رباب، طوبی حسن شامل ہیں جبکہ ون ڈے سکواڈفاطمہ ثنائ(کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، منیبہ علی(وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی(وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب پر مشتمل ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!