بدھ, جنوری 14, 2026
انٹرنیشنلایران نے تشدد بھڑکانے پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے امریکہ...

ایران نے تشدد بھڑکانے پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے امریکہ کی مذمت کا مطالبہ کر دیا

اقوام متحدہ (شِنہوا) ایران نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف تشدد پر اکسانے اور طاقت کے استعمال کی دھمکی دینے پر امریکہ کی مذمت کریں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایراوانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور جنوری کے لئے سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ میں صومالیہ کے سفیر ابوکر داہر عثمان کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر اپنی پوسٹ کے ذریعے ایران میں کھلے عام تشدد پر اکسانے کی کوشش کی۔

منگل کے روز ایران میں امریکی ورچوئل سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی تاکید بھی کی۔

خط میں ایراوانی نے کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ بیان واضح طور پر سیاسی عدم استحکام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، تشدد پر اکسا رہا ہے اور اسے دعوت دے رہا ہے۔ یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

ایراوانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے تشدد پر اکسانے کی تمام صورتوں، طاقت کے استعمال کی دھمکیوں اور ایران کے اندرونی معاملات میں امریکہ کی مداخلت کی دوٹوک مذمت کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!