اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین امریکہ تاریخی دوستی کے اظہار کے لیے فلائنگ ٹائیگرز تصویری نمائش...

چین امریکہ تاریخی دوستی کے اظہار کے لیے فلائنگ ٹائیگرز تصویری نمائش کا انعقاد

فوژو: چین اور امریکہ کی عوام کے درمیان تاریخی دوستی کو اجاگر کرنے  کے لیے چین کے مشرقی صوبے فوجیان کی کاونٹی چھانگ تھنگ میں امریکی فضائیہ کے سابق  اہلکاروں،فلائنگ ٹائیگرز کے حوالے سے تصویری نمائش  کا انعقاد کیا گیا۔

وولونگ اکیڈمی میں شروع ہونے والی اس تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب میں  چین-امریکا  ایوی ایشن ہیریٹیج فاونڈیشن کے اراکین اور فلائنگ ٹائیگرز کے سابق فوجیوں کے بچوں پر مشتمل  وفد نے شرکت کی۔

اس نمائش میں فلائنگ ٹائیگرز کی تقریباً 400 تاریخی تصاویر رکھی گئی ہیں، جن میں سے اکثر سابق فوجیوں کی جانب سے عطیہ کی گئی ہیں۔

چھانگ تھنگ نے جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ کے دوران اہم اسٹریٹجک کردار ادا کیا تھا ۔ فروری 1945 میں، یو ایس 14 ویں ایئر فورس نے کاونٹی میں ایک دفتر قائم کیا جہاں فلائنگ ٹائیگرز کے دستے کے 100 سے زیادہ زمینی عملہ اور ہوابازی کے اہلکار  تعینات تھے۔

چین-امریکہ ایوی ایشن ہیریٹیج فاونڈیشن کے چیئرمین جیفری گرین نے اس موقع پر کہا کہ یہ ہماری  انتہائی خواہش ہے کہ چھانگ تھنگ فلائنگ ٹائیگرزکی کہانی چین اور امریکہ دونوں ممالک کے عوام کے ذریعے شیئر کی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!