بدھ, جنوری 14, 2026
تازہ ترینہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک میں توسیع، ہانگ کانگ 26 جنوری کو...

ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک میں توسیع، ہانگ کانگ 26 جنوری کو مین لینڈ کے مزید 16 شہروں سے براہِ راست جُڑ جائے گا

ہانگ کانگ کی ریلوے آپریٹر ایم ٹی آر کارپوریشن نے اتوار کے روز  اعلان کیا کہ چین کے مین لینڈ اور ہانگ کانگ  کو ملانے والی ہائی اسپیڈ ریل سروس میں 26 جنوری سے 16 نئے مقامات کو شامل کیا جا رہا ہے۔

یہ نئے روٹس ہانگ کانگ کو چین کے جن مقبول سیاحتی شہروں سے جوڑیں گے اُن میں صوبہ جیانگسو کے نانجنگ اور ووشی، اور صوبہ نہوئی کا ہیفے شہر شامل ہے۔ ایم ٹی آر کے مطابق اس توسیع کے نتیجے میں ویسٹ کولون اسٹیشن سے ہانگ کانگ تک براہِ راست رسائی والے مقامات کی تعداد 110 ہو جائے گی۔

اسی دوران جمعہ سے اتوار کے روز تک چلنے والی شنگھائی ہونگ چیاؤ نائٹ ٹرین سروس کو اب روزانہ کے شیڈول پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ گوانگ ژو نان اسٹیشن کے لئے جانے اور وہاں سے آنے والی ٹرینیں بھی اب زیادہ تعداد میں چلائی جائیں گی۔

ایم ٹی آر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو  آفیسر جینی ینگ کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آر نے ہانگ کانگ کےخصوصی انتظامی علاقے اور مین لینڈ کے سرکاری محکموں اور ریلوے اتھارٹیز کے ساتھ بھی قریبی تعاون کیا ہے تاکہ تسلسل کے ساتھ نئے مقامات شامل کئے جائیں، خدمات کو بہتر بنایا جائے اور سرحد پار سفر میں آسانیاں لائی جائیں۔ ہماری خواہش ہے کہ  ہائی اسپیڈ ریل کی معاشی صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے اور قومی ترقی میں مدد فراہم کی جا سکے۔”

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!