بدھ, جنوری 14, 2026
انٹرنیشنلاگر ایران میں مظاہرین کو پھانسی دی گئی تو سخت کارروائی کرینگے،...

اگر ایران میں مظاہرین کو پھانسی دی گئی تو سخت کارروائی کرینگے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک اور دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مظاہرین کو پھانسی دی گئی تو سخت کارروائی کرینگے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ دیا اور کہا ایران سے مذاکرات ختم اور حکام سے ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں، قتل عام رکنے تک کوئی ملاقات نہیں ہوگی، ایران انسانیت کا مظاہرہ کرے اور قتل عام بند کرے۔

صحافی کے سوال” مظاہرین کی مدد کیلئے کوئی آ رہا ہے، اسکا مطلب کیا ہے؟ ”کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپکو خود اسکا مطلب سمجھنا ہوگا، ہم نے امن کی راہ میں رکاوٹ ایرانی جوہری صلاحیت کو ختم کر دیا، البغدادی اور قاسم سلیمانی کو مارنا ہماری کامیابی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ قاتلوں اور ظالموں کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!