منگل, جنوری 13, 2026
تازہ ترینچینی محققین نے کمپیوٹنگ کی طاقت بڑھانے کے لئے نیا جدید ڈھانچہ...

چینی محققین نے کمپیوٹنگ کی طاقت بڑھانے کے لئے نیا جدید ڈھانچہ تیار کر لیا

بیجنگ (شِنہوا) چینی محققین نے ایک جدید کمپیوٹنگ ڈھانچہ تیار کیا ہے جو کمپیوٹنگ کی طاقت کو تقریباً چار گنا بڑھاتا ہے اور دماغ کے طرز پر مبنی کمپیوٹنگ، ایج سینسنگ، جسمانی ذہانت اور کمیونیکیشن سسٹمز جیسے شعبوں میں نئے امکانات کھولتا ہے۔

فوریئر ٹرانسفارم ایک ایسا طریقہ ہے جو آواز اور تصویروں جیسے پیچیدہ سگنلز کو فریکوئنسی میں بدل دیتا ہے۔ یہ سائنس اور انجینئرنگ میں عام طور پر استعمال ہوتا ہے۔

اسی عالمی کمپیوٹنگ عمل کو ہدف بناتے ہوئے پیکنگ یونیورسٹی کے محققین نے فریکوئنسی کی تبدیلی کے لئے موزوں دو نئی ڈیوائسز کو تخلیقی طور پر فزکس کے کئی شعبوں پر مشتمل ڈھانچے میں ضم کیا، جس کے نتیجے میں ایک ہمہ جہت ہارڈ ویئر نظام تیار ہوا جو فوریئر ٹرانسفارم سمیت مختلف آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کی یہ تحقیق نیچر الیکٹرانکس جریدے میں شائع ہوئی۔

یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے مصنوعی ذہانت کے محقق تاؤ یاؤ یو نے کہا کہ یہ نظام ڈیٹا پراسس کرنے کے طریقوں کو فزکس کے برقی رو، چارج یا روشنی جیسے سب سے موزوں شعبوں میں کام کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے اور اس طرح ڈیٹا پراسس کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

تاؤ نے بتایا کہ یہ مربوط نظام فریکوئنسی پیدا کرنے، ماڈیولیشن اور میموری کے اندر کمپیوٹنگ کے شعبوں میں دونوں آلات کی باہمی تکمیلی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ یہ نظام درستگی برقرار رکھتے ہوئے اور توانائی کی کھپت کم کرتے ہوئے فوریئر ٹرانسفارم کی کمپیوٹنگ رفتار کو تقریباً 130 ارب آپریشنز فی سیکنڈ سے بڑھا کر قریب 500 ارب تک لے جاتا ہے، جو کئی گنا بہتری ہے۔

یہ کمپیوٹیشنل ڈھانچہ نئے ہارڈ ویئر کو موثر انداز میں کام کرنے کے قابل بنانے میں مدد دے سکتا ہے اور بنیادی اے آئی ماڈلز، جسمانی ذہانت، خودکار ڈرائیونگ، دماغ اور کمپیوٹر کے باہمی رابطے اور مواصلاتی نظام جیسے شعبوں میں اس کے اطلاق کو تیز کر سکتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!