پیر, جنوری 12, 2026
انٹرنیشنلروس کی صدر پوتن کو "اغوا" کرنے کے برطانوی عہدیدار کے ...

روس کی صدر پوتن کو "اغوا” کرنے کے برطانوی عہدیدار کے بیان کی مذمت

ماسکو (شِنہوا) روس کی وزارت خارجہ نے صدر ولادیمیر پوتن کو "اغوا” کرنے کے متعلق برطانوی سیکرٹری دفاع جون ہیلی کے بیان کی سخت مذمت کی ہے۔

روسی ٹی وی چینل ٹی وی سنٹر  کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے ان بیانات کو "برطانیہ کے بگڑے ہوئے افراد کے فحش خیالات” قرار دیا۔

گزشتہ روز برطانوی سیکرٹری دفاع ہیلی سے جب یوکرینی میڈیا نے سوال کیا کہ آپ کس رہنما کواغوا کرنا پسند کریں گے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ صدر پوتن کو حراست میں لینا چاہیں گے اور جنگی جرائم پر ان کو جوابدہ ٹھہرائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!