اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانلوئر دیر، معمولی تکرار پر فائرنگ،چچا بھتیجا قتل، مقدمہ درج

لوئر دیر، معمولی تکرار پر فائرنگ،چچا بھتیجا قتل، مقدمہ درج

لوئردیر: لوئر دیر میں معمولی تکرار پر فائرنگ کر کے چچا بھتیجے کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقے کمراٹ تھل لونٹور میں معمولی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں چچا اور بھتیجے کو قتل کردیا گیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان 2 روز قبل معمولی تکرار کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد راضی نامہ ہوگیا تھا، تاہم اس کے باوجود مخالف فریق نے فائرنگ کرکے چچا بھتیجا کو قتل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان دسویں جماعت کا طالبعلم تھا، وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کردیئے گئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!