منگل, جنوری 13, 2026
تازہ ترینچین کے تیار کردہ بغیر پائلٹ مال بردار طیارے’’تیانما -1000‘‘ نے اپنی...

چین کے تیار کردہ بغیر پائلٹ مال بردار طیارے’’تیانما -1000‘‘ نے اپنی پہلی پرواز مکمل کر لی

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مقامی سطح پر تیار کردہ بغیر پائلٹ مال بردار طیارے ’’تیانما-1000‘‘ نے اپنی پہلی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی۔

چائنہ نارتھ انڈسٹریز گروپ کارپوریشن کے ماتحت شی آن اے ایس این ٹیکنالوجی گروپ کمپنی لمیٹڈ کا تیار کردہ یہ طیارہ لاجسٹک نقل وحمل، ہنگامی امدادی کارروائیوں اور سامان کی ترسیل کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرتا ہے۔

طیارہ ساز کمپنی کے مطابق یہ چین کا پہلا بغیر پائلٹ طیارہ ہے جو بلند پہاڑی اور پیچیدہ علاقے کے ماحول کے مطابق خود کو ڈھال سکتا ہے، انتہائی چھوٹے رن وے سے پرواز اور لینڈنگ کر سکتا ہے اور آسانی سے سامان کی نقل وحمل اور فضا سے اشیاء پھینکنے کے موڈز اختیار کر سکتا ہے۔

1800 کلومیٹر تک سفر کرسکنے والا یہ طیارہ سامان کی تیز رفتار ترسیل کے لئے ’’ایئر ایکسپریس لائنز‘‘ قائم کر سکتا ہے۔ روٹ کی جدید منصوبہ بندی اور رکاوٹوں سے بچنے کے نظام سے لیس یہ طیارہ خودکار طریقے سے عمارتوں اور پہاڑوں جیسی اپنے ارد گرد موجود رکاوٹوں کی شناخت اور سمت متعین کر سکتا ہے، جو ناواقف فضائی راستے میں محفوظ آپریشن یقینی بناتا ہے۔

اس میں ایک ماڈیولر کارگو کیبن بھی ہے جو مختلف کاموں کے لئے فوری طور پر دوبارہ ترتیب دی جا سکتی ہے، جس سے مختلف مشنز کے مطابق ڈھلنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس طیارے کی سروس سیلنگ 8 ہزار میٹر ہے اور اسے اڑان بھرنے اور لینڈ کرنے کے لئے 200 میٹر سے کم رن وے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لینڈنگ کے لئے کم تقاضے ہونے کی وجہ سے یہ کچی زمین جیسے چراگاہوں اور کچی سڑکوں پر بھی کام کر سکتا ہے۔

اس طیارے میں ایک خودکار لوڈنگ/ان لوڈنگ نظام بھی موجود ہے جو پانچ منٹ کے اندر ٹن سطح کے مال کو سنبھال سکتا ہے اور منصوبہ بندی سے لے کر عملدرآمد تک کے تمام کاموں کو مکمل طور پر خودکار بناتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!