ساؤنڈ بائٹ (چینی): جینا زواتیبک، ررہنما، رضاکارانہ صفائی ٹیم
"میرا نام جا جا ہے۔ پیر سے جمعہ تک میں بینک میں بطور کلرک کام کرتی ہوں۔ ہفتے کے اختتام پر میں اپنا زیادہ تر وقت باہر فطرت میں گزارتی ہوں۔ ہماری ایک محبت بھری ٹیم ہے جس کا نام ’ووری فری فاریسٹ‘ یعنی ’فکر سے آزاد جنگل‘ہے۔ یہ بیج میں نے خود ڈیزائن کیا ہے جو اُن لوگوں کے لئے انعام ہے جو جنگل کا بوجھ کم کرنے میں میرا ساتھ دیتے ہیں۔ وہ ہمارا انتظار کر رہے ہوں گے۔ چلئے چلتے ہیں۔
میں ایلی کے علاقے قورما میں پلی بڑھی ہوں۔ ہر گرمیوں میں میں اپنے آبائی گاؤں کے سبزہ زاروں کا رخ کرتی ہوں۔ تب جا کر ہی مجھے گرمیوں کی چھٹیاں مکمل محسوس ہوتی ہیں۔
سال 2023 کی گرمیوں کے دوران میں نے اپنے آبائی گاؤں کی ایک جھیل کے گرد پیدل سفر کا انتخاب کیا۔ وہاں کے گھاس کے میدان پہلے جیسے ہی دکھائی دے رہے تھے لیکن میرے بچپن کے مقابلے میں چند ’بن بلائے مہمان‘ بڑھ گئے تھے یعنی جگہ جگہ پڑا کوڑا۔ میں نے خود سے کہا، ’جب میں پہلے ہی پیدل چل رہی ہوں تو کیوں نہ راستے میں پڑا ہوا کوڑا بھی اٹھا کر ساتھ لے جاؤں؟
یوں میں چلتی رہی اور راستے میں پڑا کوڑا اٹھاتی گئی۔ جب میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو کئی سیاح، مقامی چرواہے اور دیہاتی بھی میرے ساتھ شامل ہو چکے تھے۔ میں حیران بھی تھی اور خوش بھی۔ یہ ایسی بات تھی جس کی مجھے ابتدا میں کبھی توقع نہیں تھی۔ یہ تجربہ واقعی بامعنی اور بے حد خوبصورت تھا۔
اسی رات میں نے یہ کہانی آن لائن شیئر کر دی جس پر زبردست ردِعمل سامنے آیا۔ لوگ تبصرے کر رہے تھے، ’واہ، یہ تو بہت شاندار ہے۔‘ جس کام کو میں نے زیادہ سوچے بغیر کیا تھا اس کا اثرات میری توقع سے کہیں بڑھ کر سامنے آئے۔ تب مجھے احساس ہوا کہ مجھے یہ کام جاری رکھنا چاہئے۔”
ہم سب ایک مشترکہ خواہش کے گرد جمع ہوئے۔ کبھی ہم اکیلے کام کرتے ہیں اور کبھی ٹیم کی شکل میں۔ لیکن ہم جہاں بھی جاتے ہیں دوسروں کو جنگل کی حفاظت کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
سنکیانگ وسیع بھی ہے اور بے حد خوبصورت بھی۔ اس کا ہر قدرتی منظر ایسا ہے کہ جس کی تعریف کئے بغیر نہیں رہا جا سکتا۔ اس کی حفاظت اور بھی ضروری ہے چاہے وہ صرف تھوڑا سا کوڑا اٹھانا ہی کیوں نہ ہو۔
مجھے تسلی اس بات سے ملتی ہے کہ لوگ تیزی سے ہماری ٹیم کا حصہ بن رہے ہیں۔ اب ہم ایک ایسی بڑی فیملی ہیں جس میں سو سے زائد افراد شامل ہیں۔
ایسی وسیع زمینوں کے ساتھ سنکیانگ میں کبھی حقیر دل کی محبت پنپ نہیں سکتی۔ یہ وسیع محبت ہی ہمیں ہماری تمام راہوں میں ہمارا ساتھ دے گی۔
میں جاجا ہوں، ’فکر سے آزاد جنگل‘ کی رہنما۔ آپ سے مل کر اچھا لگا۔”
ارمچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چینی خاتون کا سنکیانگ کے جنگلات میں رضاکارانہ صفائی مشن
بینک ملازم ’جاجا‘ ہفتہ وار چھٹی فطری مناظر کی حفاظت میں گزارتی ہیں
سال 2023 میں جاجا نے اپنے آبائی گاؤں کی جھیل کے گرد پیدل سفر کیا
راستے میں پڑا کوڑا اٹھانے کے عمل میں دیگر سیاحوں نے بھی ان کا ساتھ دیا
واقعہ آن لائن شیئر ہونے پر لوگوں کا بے حد مثبت ردعمل سامنے آیا
اب ٹیم میں سو سے زائد افراد شامل ہیں اور تعداد بڑھتی جا رہی ہے
ٹیم کا نام ’ووری فری فاریسٹ‘ ہے یعنی ’’فکر سے آزاد جنگل‘‘
ٹیم کے کارکن لوگوں میں جنگل کی حفاظت کا شعور بیدار کر رہے ہیں
سنکیانگ وسیع اور خوبصورت ہے اور اس کے ہر منظر کی حفاظت ضروری ہے
سنکیانگ کی محبت ہر سفر میں مزید نمایاں ہوتی ہے




