منگل, جنوری 13, 2026
پاکستانکے ایم سی کا شہر کے تمام بس ٹرمینل سے تجاوزات ختم...

کے ایم سی کا شہر کے تمام بس ٹرمینل سے تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے شہر کے تمام بس ٹرمینل سے تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کیلئے ایک بڑے آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے جس میں آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کی مدد لی جائیگی، اس حوالے سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف اضلاع میں 73 ایکڑ سے زائد زمین پر قبضہ ہے، 28 بس اور انٹرسٹی بس ٹرمینل کی اراضی پر مختلف قسم کی تجاوزات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بس ٹرمینلز کی زمینی کی مالیت اربوں روپے ہے، انہوں نے کہا کہ تمام بس ٹرمینلز کی اراضی پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا۔

ترجمان بلدیہ عظمی کراچی کا کہنا تھا کہ ضلع غربی میں بس ٹرمینل کی تعداد 21 ہے، ضلع کورنگی، ملیر اور وسطی میں بس ٹرمینل کی تعداد 6 ہے، ضلع جنوبی میں بس ٹرمینل کی تعداد ایک ہے، بلدیہ عظمی کراچی کے متعدد بس ٹرمینلز پرسکول اور قبرستان بن چکے ہیں، بہت سے بس ٹرمینل لوگوں کے ذاتی استعمال میں ہیں، بلدیہ کے ماتحت انٹر سٹی، انٹرا سٹی بس ٹرمینل، آئل ٹرمینل اور ٹرک سٹینڈ کی تعداد 30 ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!