پیر, جنوری 12, 2026
تازہ ترینوفاقی حکومت کا بنیادی بجلی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا بنیادی بجلی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پیر کو ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے نیپرا میں ہونیوالی سماعت کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی نرخوں میں اضافے سے بچنے کیلئے سبسڈی کو ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے جس کے باعث اب ٹیرف بڑھانے کی ضرورت نہیں رہی۔

پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ جولائی سے اب تک انرجی مکس میں نمایاں تبدیلی آئی ہے جس سے پیداواری لاگت بہتر اور صارفین کو ریلیف دینا ممکن ہوا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت نے تمام تر حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیرف میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں تمام کیٹیگریز کے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 629 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!