منگل, جنوری 13, 2026
انٹرٹینمنٹبالی ووڈ اداکار کے درخت پر برہنہ چڑھنے پر سوشل میڈیا صارفین...

بالی ووڈ اداکار کے درخت پر برہنہ چڑھنے پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

بالی ووڈ اداکار ودیوت جموال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سال میں ایک بار (یوگ کی مشق) سہج کے تحت برہنہ حالت میں درخت پر چڑھتے اور خود کو برف میں دفن کرتے ہیں، اداکار نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں درخت پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم مداحوں کی توجہ اس بات نے حاصل کی کہ وہ یہ سرگرمی مکمل برہنہ حالت میں انجام دے رہے تھے حتی کہ زیرجامہ بھی نہیں پہنا ہوا تھا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر لکھا کہ ایک کلا ری پایتو پریکٹیشنر کے طور پر سال میں ایک بار یوگ کی مشق سہج میں مشغول ہوتا ہوں، سائنسی طور پر یہ بیشمار نیورو ریسیپٹرز اور پروپریو ریسیپٹرز کو متحرک کرتا ہے جس سے توازن و ہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے، اسکے نتیجے میں جسمانی آگہی، ذہنی یکسوئی اور گہرے احساسِ استحکام کا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا لیکن درخت پر چڑھنے کیلئے ننگا ہونا کیوں ضروری تھا؟، دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ ٹارزن بھی پتے پہنتا تھا مگر سر آپ تو واقعی ایک الگ ہی درجے پر ہیں، ایک اور کمنٹ میں لکھا گیا کہ سر آپ کے اندر جو اعتماد ہے وہ سب سے بڑی ترغیب ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ میں نے اس منظر کی بالکل بھی توقع نہیں کی تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!