پیر, جنوری 12, 2026
انٹرنیشنلوینزویلا نے امریکی فوجی کارروائی کو جنگی جرم قرار دے دیا

وینزویلا نے امریکی فوجی کارروائی کو جنگی جرم قرار دے دیا

کراکس (شِنہوا) وینزویلا نے اس ماہ کے اوائل میں امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "جنگی جرم” قرار دیا ہے۔

وینزویلا کے وزیر مواصلات و اطلاعات فریڈی نانیز نے ایک بین الاقوامی ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تشدد میں اضافے اور بین الاقوامی قانون کو کمزور کرنے کے عمل کے تناظر میں عالمی ثقافتی برادری کی تاریخی ذمہ داری پر زور دیا۔

نانیز نے کہا کہ وینزویلا کے خلاف کی جانے والی بدنامی کی مہم نظریاتی وجوہات کے بجائے اس کے قدرتی وسائل سے وابستہ معاشی مفادات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے دیگر ممالک میں بیرونی مداخلت کی تاریخی مثالوں کو یاد دلایا۔

نانیز کے مطابق 2019 سے پابندیوں، خفیہ کارروائیوں اور وینزویلا کے اثاثوں پر غیرقانونی قبضے کے ذریعے مخاصمت میں شدت آئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ "وینزویلا ہتھیار نہیں ڈالے گا۔”

نانیز نے دنیا بھر کے شاعروں، فنکاروں اور دانشوروں سے بھی اپیل کی کہ وہ لوگوں کے حق خود ارادیت کو لاحق خطرات کے مقابلے میں اخلاقی اور فعال ذمہ داری قبول کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!