پیر, جنوری 12, 2026
انٹرنیشنلامریکہ ایران کے حوالے سے "کچھ انتہائی سخت آپشنز" پر غور کر...

امریکہ ایران کے حوالے سے "کچھ انتہائی سخت آپشنز” پر غور کر رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ایران کے خلاف "کچھ انتہائی سخت آپشنز” پر غور کر رہی ہے جن میں ممکنہ فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں کے اس سوال پر کہ آیا ایران کسی ایسی سرخ لکیر کو عبور کر چکا ہے جس کے جواب میں کارروائی ضروری ہو جائے، ٹرمپ نے کہا کہ "ایسا لگتا ہے کہ وہ اس کی طرف بڑھ رہے ہیں۔”

ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ فوج بھی اس پر غور کر رہی ہے اور ہم کچھ نہایت سخت آپشنز پر نظر ڈال رہے ہیں۔ ہم اس بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہیں ایران کی صورتحال پر "ہر گھنٹے” کی بنیاد پر رپورٹ موصول ہو رہی ہے۔

ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایران کے رہنماؤں نے ان سے رابطہ کیا ہے اور مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے رہنماؤں نے فون کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔”

وال سٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ٹرمپ کو منگل کے روز ایران میں بدامنی کے جواب میں ممکنہ اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون نے ممکنہ فوجی حملوں کی تیاری کے لئے کوئی فورسز تعینات نہیں کیں اور یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ کو نہ صرف حملے شروع کرنے بلکہ خطے میں اپنی افواج کے تحفظ کے لئے بھی وسائل بروئے کار لانا ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!