پیر, جنوری 12, 2026
پاکستانلاہور ہائیکورٹ، آوارہ کتوں کو مارنے کیخلاف درخواست، پنجاب حکومت سمیت فریقین...

لاہور ہائیکورٹ، آوارہ کتوں کو مارنے کیخلاف درخواست، پنجاب حکومت سمیت فریقین کو نوٹس ارسال

 لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر دے کر مارنے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت، سیکرٹری لائیو سٹاک، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آوارہ کتوں کے نام پر آپریشن سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں، رہائشی علاقوں میں فائرنگ اور زہریلی اشیاء کا استعمال خطرے سے خالی نہیں، عدالت فائرنگ اور زہر کے استعمال سے کتوں کو مارنے سے روکے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آوارہ کتوں کیلئے ویکسینیشن اور نیوٹرنگ پالیسی پر عملدرآمد کا حکم دے۔

عدالت نے موقف سننے کے بعد پنجاب حکومت، سیکرٹری لائیو سٹاک، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!