پیر, جنوری 12, 2026
تازہ ترینچین ڈیٹا کے ملکیتی حقوق کے اندراج کے نظام کی تعمیر میں...

چین ڈیٹا کے ملکیتی حقوق کے اندراج کے نظام کی تعمیر میں تیزی لائے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین ڈیٹا کے استعمال کو فروغ دینے اور اس کی قدر کو اجاگر کرنے کی کوششوں کے تحت ڈیٹا کے ملکیتی حقوق کے اندراج کا نظام قائم کرنے کے عمل کو تیز کرے گا۔

نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن (این ڈی اے) نے کہا ہے کہ وہ دیگر شعبوں میں اندراج کے نظاموں کے تجربات سے استفادہ کرے گا، مختلف حلقوں سے آراء طلب کرے گا اور ڈیٹا کی منفرد خصوصیات کے مطابق اندراج کا ایک جدید لائحہ عمل تشکیل دے گا۔

این ڈی اے کے سربراہ لیو لی ہونگ نے حال ہی میں ڈیٹا کےملکیتی حقوق کے اندراج کے موضوع پر ایک سیمپوزیم کی صدارت کی۔ اس موقع پر بیجنگ انٹرنیٹ کورٹ، متعدد مقامی ڈیٹا مینجمنٹ اداروں اور کاروباری نمائندوں نے شرکت کی اور ڈیٹا کے ملکیتی حقوق کے اندراج کے نظام سے متعلق پالیسی دستاویزات کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!