پیر, جنوری 12, 2026
پاکستاناے این ایف نے 9 کارروائیاں، 24کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات...

اے این ایف نے 9 کارروائیاں، 24کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے 9 کارروائیوں میں 24کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 258.94 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف کی گئی کارروائیوں کے دوران ساہو چوک ملتان کے قریب ایک ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی 2 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق دیگر کارروائیوں کے دوران گلبرگ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں سعودی دارالحکومت ریاض جانے والے پارسل سے کتابوں میں چھپائی گئی 2.5 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

اسی طرح علامہ اقبال ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں دبئی جانے والے پارسل سے کتابوں میں جذب شدہ 765 گرام آئس برآمد ہوئی۔

شاہ جمال روڈ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 6.72کلوگرام وزنی 67200والیم گولیاں برآمد کی گئیں۔

رنگ روڈ پشاور کے قریب ایک گاڑی سے 15.6 کلوگرام افیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب ایک گاڑی سے 10.8 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جس میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

فتح جنگ ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق جی ٹی روڈ لاہور پر واقع کوریئر آفس میں کراچی سے آنے والے پارسل سے 20.16کلوگرام والیم گولیاں برآمد کی گئیں جب کہ ویسٹرن بائی پاس ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب سے 198 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!