پیر, جنوری 12, 2026
انٹرنیشنلایران پر ممکنہ امریکی حملہ، اسرائیلی سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ

ایران پر ممکنہ امریکی حملہ، اسرائیلی سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ

ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے حوالے سے سخت بیانات کے بعد اسرائیلی حکام میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے متعدد بار ایران میں مظاہرین کیخلاف طاقت کے استعمال پر مداخلت کی دھمکی دی ہے جس کے بعد اسرائیل نے اپنی سکیورٹی صورتحال کا ازسرِنو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ہائی الرٹ کی عملی صورت کیا ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!