انڈر 19 ورلڈکپ 2026ء میں پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف وارم اپ میچ سے مہم کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق ماسونگو میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،وارم اپ میچ میں سکواڈ کے تمام 15 کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھی بیٹنگ یا بولنگ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
پاکستان ٹیم اپنا اگلا وارم میچ 13جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز 16جنوری کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔




