ایف آئی اے اور یو اے ای نے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
ہفتے کو متحدہ عرب امارات کے اعلی سطحی وفد نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جس میں انسانی سمگلنگ کیخلاف پاکستان اور یو اے ای کے درمیان جاری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے یو اے ای کے وفد کو ادارے کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی اور امیگریشن جرائم کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
بریفنگ میں عالمی مسافروں کی سہولت کیلئے قائم پری ڈیپارچر فیسلیٹیشن سینٹرز پر بھی روشنی ڈالی گئی جن کا مقصد قانونی سفر کو آسان بنانا ہے۔
ملاقات میں ایف آئی اے اور یو اے ای کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
دورے کے اختتام پر ایف آئی اے کی جانب سے یو اے ای کے وفد کو یادگاری تحفہ پیش کیا گیا۔




