اتوار, جنوری 11, 2026
پاکستاندو نئی ٹیمیں پی ایس ایل کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت...

دو نئی ٹیمیں پی ایس ایل کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہونگی، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی فرمز کے نمائندگان نے ملاقات کی ہے جن میں ٹیم سیالکوٹ حاصل کرنیوالی فرم اوزیڈ ڈیویلپر کے حمزہ مجید اور ٹیم حیدرآباد حاصل کرنیوالی فرم ایف کے ایس کے فواد سرور شامل تھے۔

وزیراعظم نے دونوں ٹیموں کے نمائندگان کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کامیاب بڈنگ کے عمل پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی اور پی سی بی مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کیلئے بولی کا عمل ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا جو اسکی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے گراس روٹ کی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے میں مدد ملے گی، نئی ٹیمیں پی ایس ایل کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہونگی۔

انہوں نے کہا یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ دو ٹیموں کی بڈنگ کیلئے بین الاقوامی فرمز سامنے آئیں، اس عمل سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمیشہ سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں، پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی بڈنگ کے عمل میں جس طرح سے ملکی و بین الاقوامی فرمز نے دلچسپی دکھائی اس سے بین الاقوامی سطح پر پی ایس ایل کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ملاقات میں وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!