اتوار, جنوری 11, 2026
پاکستانوفاقی آئینی عدالت، ای او بی آئی کو نجی ملازمین کی پنشن...

وفاقی آئینی عدالت، ای او بی آئی کو نجی ملازمین کی پنشن ادا کرنے کا حکم

وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی تمام اپیلیں خارج کر یتے ہوئے ای او بی آئی کو نجی ملازمین کی پنشن ادا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلے میں قرار دیا کہ پندرہ سال سے کم مگر ساڑھے چودہ سال سروس مکمل کرنیوالے ملازمین پنشن کے حقدار ہیں۔

عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے 2024اور 2025کے فیصلے بھی برقرار رکھے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سروس کے چھ ماہ یا زائد عرصہ کو پورا ایک سال تصور کیا جائیگا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے درست ہیں مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں، ای او بی آئی کی 2022کا سرکلر پنشن کے حق کو متاثر نہیں کر سکتا، فلاحی قانون کی سخت تشریح سے پنشن سے محروم کرنا ناانصافی ہے، ساڑھے چودہ سال سے زائد سروس مکمل کرنیوالے پندرہ سال مکمل تصور ہونگے، پنشن کے معاملے میں رانڈنگ آف کا اصول لاگو ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!